QR CodeQR Code

مفاذۃ الحیات ہسپتال کورونا مریضوں کیلئے ہائی ڈپنڈنسی یونٹ میں تبدیل

12 Jun 2020 12:55

مفاذۃ الحیات ہسپتال میں 17 مریض زیر علاج تھے، جن میں سے 8 صحتیاب ہو کر جا چکے ہیں، جبکہ 9 ابھی زیر علاج ہیں، جنہیں مثالی طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایچ ڈی یو میں 36 مریضوں کیلئے گنجائش ہیں جبکہ مفاذۃ الحیات ہسپتال میں پہلے سے قائم قرنطینہ سنٹر میں 93 بیڈز کورونا کے مریضوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مفاذۃ الحیات ہسپتال لاہور علامہ سید جواد نقوی نے لاہور شہر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پورے ہسپتال کو "ہائی ڈپنڈنسی یونٹ" (ایچ ڈی یو) میں تبدیل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ مفاذۃ الحیات ہسپتال میں 17 مریض زیر علاج تھے، جن میں سے 8 صحتیاب ہو کر جا چکے ہیں، جبکہ 9 ابھی زیر علاج ہیں، جنہیں مثالی طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایچ ڈی یو تکمیل ہونے پر اس میں 28 مریضوں کیلئے گنجائش ہوگی، جبکہ مفاذۃ الحیات ہسپتال میں پہلے سے قائم قرنطینہ سنٹر میں 93 بیڈز کورونا کے مریضوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ ان 93 بیڈز میں 4 بیڈز ایچ ڈی یو کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ جو سوموار 14 جون سے فنکشنل ہو رہے ہیں۔
 
مفاذۃ الحیات ہسپتال لاہور میں ایمرجنسی کی صورت میں 10 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ پرائیویٹ ہسپتال میں کورونا کے مریض کو وینٹی لیٹر کی فراہمی کا ایک لاکھ روزانہ کا معاوضہ لے رہے ہیں، جبکہ مفازہ میں یہ سہولت بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی۔ قرنطینہ مرکز مفازۃ الحیاہ ہسپتال میں کرونا کے مرض میں مبتلا ایک سو سے زائد مریضوں کو ان کے اپنے گھر میں قرنطینہ کرکے ان کی راہنمائی اور علاج بذریعہ ٹیلی میڈیسن کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 868129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868129/مفاذۃ-الحیات-ہسپتال-کورونا-مریضوں-کیلئے-ہائی-ڈپنڈنسی-یونٹ-میں-تبدیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org