0
Friday 12 Jun 2020 16:00

محکمہ داخلہ پنجاب نے 3 متنازع کتابوں پر پابندی عائد کردی

محکمہ داخلہ پنجاب نے 3 متنازع کتابوں پر پابندی عائد کردی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے تین متنازع کتابوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی نے سفارش بھجوائی تھی جس میں محکمہ داخلہ سے تین متنازع کتابوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر تینوں متنازع کتابوں "دی فرسٹ مسلم، آفٹر دی پرافٹ اور ہسٹری آف اسلام" پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی حافظ عمار یاسر نے مذکورہ تینوں کتابوں کی نشاندہی کی تھی۔ جس کے بعد سپیکر پنجاب اسمبل چودھری پرویزالہیٰ کی ذاتی دلچسپی کے بعد مذکورہ تینوں کتابوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے پنجاب اسمبلی میں کہا تھا کہ حرمت رسول(ص) پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں، کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والے ملک میں توہین رسالت (ص) کسی طور برداشت نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ مذکورہ تینوں کتابیں قادیانیوں کی جانب سے شائع کی گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 868164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش