0
Friday 12 Jun 2020 20:14

لاہور میں کورونا کے تشویشناک مریضوں میں اضافہ، 729 نئے کیس سامنے آ گئے

لاہور میں کورونا کے تشویشناک مریضوں میں اضافہ، 729 نئے کیس سامنے آ گئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کورونا کے تشویشناک مریضوں میں اضافہ، شہر میں صرف 34 وینٹی لیٹرز خالی رہ گئے، نجی و سرکاری ہسپتالوں میں 729 مریض داخل، 183 آئی سی یو میں زیر علاج ہیں جبکہ لاہور میں کورونا کے 115 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 90 روز میں وائرس سے اموات 314 ہو گئیں، کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 23 ہزار 756 ہو گئی۔ کورونا کی شدت بڑھ گئی ہے اور ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز ناکافی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں صرف 34 وینٹیلیٹرز خالی ہیں۔ گزشتہ چوبیس گهنٹوں کے دوران لاہور میں مزید 14 اموات کیساتھ مجموعی تعداد 314 ہوگئی ہے جبکہ 971 نئے کیسز سامنے آئے اور مجموعی تعداد 23 ہزار 756 ہوگئی ہے۔ چوبیس گهنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 919 نئے کیس سامنے آئے ہیں جن کے بعد تعداد 47 ہزار 382 ہو گئی ہے۔

صوبے بھر میں کورونا سے 49 اموات ہوئی ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 890 ہوگئی ہے۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں ننکانہ 5، قصور 19، شیخوپورہ 45، راولپنڈی 90، جہلم 7، چکوال 7، گوجرانوالہ 68 اور سیالکوٹ میں 60، نارووال 4، گجرات 58 منڈی بہاؤالدین 4، ملتان 123، خانیوال 20، وہاڑی 2، فیصل آباد 151، ٹوبہ 2، جھنگ 12 اور رحیم یار خان میں 71 کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا میں 13، میانوالی 15، خوشاب 1، بھکر 7، بہاولنگر 19، بہاولپور 28، لودھراں 2، ڈی جی خان 70، مظفر گڑھ 26، راجن پور 1، ساہیوال 8 اور پاکپتن میں 10 کیس سامنے آئے ہیں۔ ترجمان محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق اب تک 3 لاکھ 27 ہزار 72 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 9 ہزار 546 ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 868183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش