0
Friday 12 Jun 2020 22:03

علامہ مبشر حسن کا خرم شیر زمان کو ٹیلیفون، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خیریت دریافت

علامہ مبشر حسن کا خرم شیر زمان کو ٹیلیفون، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خیریت دریافت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن کا پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کو ٹیلیفون، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خیریت دریافت کی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے پاکستان تحریک کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ واضح رہے کہ خرم شیر زمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، علامہ مبشر حسن نے خرم شیر زمان کی جلد صحتیابی کے دعا کی۔ خرم شیر زمان نے خیریت دریافت کرنے پر ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ مبشر حسن کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 868202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش