0
Friday 12 Jun 2020 19:35
ریسکیو 1122 سرچ آپریشن میں مصروف

آیون کے مقام پر دریائے چترال میں نوجوان نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

آیون کے مقام پر دریائے چترال میں نوجوان نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
اسلام ٹائمز۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آیون سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ نوجوان ظفر اقبال ولد محمد اقبال نے نامعلوم وجوہات کے بناء پر دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر زندگی کا حاتمہ کرلیا۔ ریسکیو کو اطلاع ملتے ہی ان کی ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئی اور ریسکیو آپریشن شروع کرلیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان کا ذہنی توازن حراب بتایا جاتا ہے۔ تاہم ابھی تک نوجوان دریا سے زندہ یا مردہ برآمد نہیں ہوسکا، جبکہ ریسکیو کا عملہ اس کو تلاش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ چترال میں خودکشیوں کا رحجان دوسرے علاقوں کے نسبت زیادہ ہے اور خواتین میں یہ شرح مردوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ جس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، مگر حکومت کی جانب سے اس مسئلے کے حل کیلئے تاحال کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا، یہی وجہ ہے کہ پورے چترال کے کسی بھی ہسپتال میں ابھی تک کوئی سائکاٹرسٹ ڈاکٹر یعنی ماہر دماغی امراض موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ یہاں سہولیات کے فقدان سے بھی لوگ مایوس ہیں اور خودکشی کی طرف راغب ہو جاتے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 868209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش