0
Friday 12 Jun 2020 23:25

بجٹ میں غریب کو کوئی ریلیف نہیں ملا، ثروت اعجاز قادری

بجٹ میں غریب کو کوئی ریلیف نہیں ملا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے معاشی پر مستحکم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا، بجٹ میں ٹیکس ختم نہیں کئے گئے، بلکہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، موجودہ بجٹ میں غریب کو کوئی ریلیف نہیں ملا، مہنگائی جوں کی توں اور ٹکسیز وصولی کے نئے طریقے نکال لئے گئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے تین سے چار ماہ میں منی بجٹ لاکر مزید مہنگائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں تعلیم اور صحت کو اولین بنیادوں پر بجٹ میں رکھا جاتا ہے، حکومت تعلیم، صحت اور غربت کے خاتمے کیلئے کام کرے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے ایک ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے، بیرونی قرضوں کے بوجھ سے مہنگائی میں مزید اضافے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، حکومت بیرونی قرضوں سے ملک کے عوام کو نجات دلائے، ملک کے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے، معاشی مثبت پالیسیوں پر حکومت کا ساتھ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ بجٹ میں غریب کو ریلیف ملنا چاہیے تھا، موجودہ بجٹ میں خاطر خواہ غریب کو ریلیف فراہم نہیں کیا گیا، حکومت کو غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے بجٹ پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 868215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش