0
Friday 12 Jun 2020 23:33

پاراچنار اور علاقہ بنگش میں زمینی تنازعات بلاتاخیر حل کرنے کی ضرورت ہے، علامہ وحید کاظمی

پاراچنار اور علاقہ بنگش میں زمینی تنازعات بلاتاخیر حل کرنے کی ضرورت ہے، علامہ وحید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پاراچنار اور بنگش کے علاقے میں زمینی تنازعات کے حل میں غیر ضروری طوالت سنگین مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ انہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں قبضہ مافیا پوری قوت کے ساتھ متحرک ہے۔ زمینوں پر غیر قانونی قبضے اور حکومتی خاموشی دیکھ کر لگتا ہے کہ وہاں قانون کی بجائے طاقت کی حکمرانی ہے۔ اگر قابضین اسی طرح آزادانہ اپنی کاروائیوں میں مصروف رہے تو پھر مختلف طاقتور گروہوں کے درمیان خونریزی کے خدشات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ علاقائی امن کی خاطر قبضہ مافیا کو لگام دینا ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کی توجہ اس سنگین مسئلے کی طرف بارہا مبذول کرائی گئی لیکن ذمہ داران کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار، علاقہ بنگش اور ڈی آئی خان کی کوٹلی امام حسین (ع) کی زمینیں ان کے اصل حق داروں تک پہنچائی جائیں تاکہ فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنے والوں کے پاس شرپسندی کا کوئی جواز باقی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ پاراچنار کی ضلعی انتظامیہ بھی کسی جانب داری کا مظاہرہ کرنے کی بجائے  زمینوں کے دیرینہ مسائل کا حل کاغذات مال کے ذریعے  کرے تاکہ اصل حقدار محروم نہ رہیں۔
خبر کا کوڈ : 868218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش