0
Saturday 13 Jun 2020 01:07

وفاقی حکومت کا مثالی ٹیکس فری بجٹ صرف غریبوں کیلئے پیش کیا گیا، فردوس شمیم نقوی

وفاقی حکومت کا مثالی ٹیکس فری بجٹ صرف غریبوں کیلئے پیش کیا گیا، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ مالی سال 19 اور 20 کے بجٹ پر وزیراعظم عمران خان اور ان کی اقتصادی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل اور سخت حالات میں موجوہ عوام دوست بجٹ وفاقی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے، موجودہ بجٹ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے میں سازگار ثابت ہوگا، بجٹ میں تاجروں، کسانوں اور مزدوروں کے لئے بڑا ریلیف رکھا گیا ہے، سندھ کو 19 ارب کی خصوصی گرانٹ وزیراعظم کا سندھ کی عوام کو تحفہ ہے، وفاقی حکومت معاشی چیلنجز میں تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، مزدوروں کے لئے 200 ارب مختص کرنا وفاقی حکومت کی مزدور دوست پالیسی کا حصہ ہے، 208 ارب احساس پروگرام سے نچلے طبقے کو مزید فائدہ پہنچے گا، 2 سو ارب کامیاب جوان پروگرام کے لئے رکھنے سے نوجوانوں کو مزید مواقع ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کو 9.0 فیصد سے کم کرکے 6.0 فیصد پر جلد لانے کا فیصلہ بھی خوش آئند ہے، 13 ارب وفاقی اسپتالوں کے لئے مختص کرنے سے صحت کا نظام مزید بہتر ہوگا، 13 ارب پیٹرول ڈیزل سمیت دیگر اشیاء پر مختص کرنے کے ساتھ قیمتوں میں کمی لائی گئی، ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے 10 ارب مختص کرنا کسانوں کے لئے بڑا ریلیف ہے، آبی وسائل کے لئے 70 ارب مختص کرنا قوم کو پانی کے بحران سے نکالنے کی کوشش ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کا معاشی اور اقتصادی نظام کافی طویل عرصے سے بند رہا، ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک آج مسائل کا شکار ہے، اس صورتحال میں کوئی اور جماعت ہوتی تو وہ اب تک گھٹنے ٹیک چکی ہوتی۔
خبر کا کوڈ : 868233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش