0
Saturday 13 Jun 2020 10:25

وزیراعظم کی خیرسگالی تجویز پر بھارت کے منفی بیانات افسوسناک ہیں، پاکستان

وزیراعظم کی خیرسگالی تجویز پر بھارت کے منفی بیانات افسوسناک ہیں، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے بھارت کو کورونا صورتحال سے مل کر مقابلہ کرنے کی دعوت پر بھارت کی جانب سے منفی بیانات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جس پر دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے معاشرے کے غریب طبقوں پر کورونا وائرس کے سنگین اثرات کو دور کرنے میں پاکستان کے کامیاب تجربے سے استفادہ کرنے کی خیرسگالی تجویز پر بھارت کے منفی بیانات قابلِ افسوس ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان اس سنجیدہ مسئلے پر فائدہ اٹھانے کی غیر پیشہ وارانہ کوشش کا مظہر ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے ریمارکس ایک سنجیدہ مسئلہ پر پوائنٹ سکورنگ ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی بھارت کو پیشکش نیک نیتی پر مبنی تھی، ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان عالمی وبا کو مشترکہ چیلنج سمجھتی ہے جس سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ممالک کے درمیان قومی تجربات کو سنجیدہ اور ایماندارانہ تبادلہ ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 868253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش