0
Saturday 13 Jun 2020 11:08

بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 4 کشمیری نوجوان شہید

بھارت کی ریاستی دہشتگردی، 4 کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی ایما پر مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے نیپورہ اور ضلع اسلام آباد کے علاقے لالن میں سرچ آپریشن کی آڑ میں  ریاستی جبر کا بازار گرم کر دیا۔ سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لی گئی جب کہ علاقے میں حالات کی معلومات کشمیر سمیت دنیا بھر کے مختلف علاقوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے موبائل فون اور انٹر نیٹ کی سہولت معطل کر دی ہے۔ بھارتی فوج نے نیپورہ اور لالن میں 2،2 نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں جب کہ نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کو طاقت سے روکنے کے لیے فوجی اہلکاروں، نیم فوجی دستوں اور کٹھ پتلی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
خبر کا کوڈ : 868276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش