QR CodeQR Code

بجٹ میں غریب، محنت کش طبقات کیلئے کچھ بھی نہیں، شہباز شریف

13 Jun 2020 13:12

اپوزیشن لیڈر کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ قوم کو ابھی سے خبردار کر رہا ہوں کہ حکومت منی بجٹ لائے گی، قوم کو خبردار کر رہا ہوں کہ حکومت چور دروازے سے مزید ٹیکس لگائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ میں غریب اور محنت کش طبقات کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں بجٹ میں بنیادی، عوامی ریلیف کے شعبہ جات نظرانداز کرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں غریب اور محنت کش طبقات کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ شہباز شریف نے سوال اُٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی اور ترقی اخراجات کہاں ہیں جن سے روزگار ملے اور ملک میں ترقی ہو؟۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئندہ سال اور بھی سخت اور مشکل ہو گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو ابھی سے خبردار کر رہا ہوں کہ حکومت منی بجٹ لائے گی، قوم کو خبردار کر رہا ہوں کہ حکومت چور دروازے سے مزید ٹیکس لگائے گی۔


خبر کا کوڈ: 868315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868315/بجٹ-میں-غریب-محنت-کش-طبقات-کیلئے-کچھ-بھی-نہیں-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org