0
Saturday 13 Jun 2020 17:28

لاہور، وزیراعظم نے پنجاب مکمل لاک ڈاون کی تجویز مسترد کردی

لاہور، وزیراعظم نے پنجاب مکمل لاک ڈاون کی تجویز مسترد کردی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی صوبے میں مکمل لاک ڈاون کی تجویز سے اتفاق نہ کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں خصوصی اجلاس ہوا، لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ماسک، سماجی فاصلہ و دیگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا ہوگا، اپوزیشن کا کام صرف تنقید کرنا ہے ہم گھبرانے والے نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، اس کے باوجود حالات کنٹرول میں ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار پنجاب کو اچھے انداز میں چلا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 868374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش