0
Saturday 13 Jun 2020 20:40

شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عوام سمیت ملکی سیاسی رہنماؤں پر بھی کورونا وائرس کے وار مسلسل جاری ہیں، اور متعدد سیاسی رہنما ان دنوں کورونا کے باعث گھروں میں ہی قرنطینہ ہیں، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی کورونا کا شکار ہیں اور اب ان کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی اس وبا کا شکار ہو گئی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تہمینہ درانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور انہوں نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے، جبکہ شہباز شریف بھی کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پر قرنطینہ میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 868401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش