0
Saturday 13 Jun 2020 23:31

راولپنڈی صدر میں ہونیوالے دھماکے کی تحقیقات کی جائیں، علامہ عارف واحدی

راولپنڈی صدر میں ہونیوالے دھماکے کی تحقیقات کی جائیں، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے راولپنڈی میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جائیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ شب راولپنڈی کے علاقے صدر میں ایک دھماکے کے نتیجے میں پولیس حکام کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 868439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش