0
Saturday 13 Jun 2020 23:02
بجٹ اشرافیہ کیلئے تیار کیا گیا ہے

آئی ایم ایف بجٹ معیشت کو سونامی کیطرح تباہ کر دیگا، بلاول بھٹو

عوام نے مزاحمت نہ کی تو قحط جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑیگا
آئی ایم ایف بجٹ معیشت کو سونامی کیطرح تباہ کر دیگا، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ ہماری معیشت کو سونامی کی طرح تباہ کر دے گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی اراکین پارلیمان کا زرداری ہاؤس میں ویڈیو لنک اجلاس ہوا، پاکستان کی معیشت کا 70 فیصد انحصار زراعت پر ہے، لیکن بجٹ میں کورونا وائرس کی وباء اور ٹِڈی دَل کے حملوں کو نظر انداز کر دیا گیا، حکومتی بجٹ سے شعبہ صحت اور شعبہ زراعت کو تباہ کن نقصانات ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ طبی عملے، تنخواہ دار طبقے، پنشنرز اور پسماندہ افراد کو نظرانداز کیا گیا۔ دنیا اپنے بزرگوں کے گھر پر رہنے کی تدابیر کر رہی ہے اور ہم انہیں گھر سے نکالنے کی صورت پیدا کر رہے ہیں، اگر اس کے خلاف عوام نے مزاحمت نہ کی تو غربت اور قحط جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ دراصل اشرافیہ کے لئے تیار کیا گیا ہے، جس میں عام آدمی اور غریبوں کے لئے کوئی ریلیف نہیں ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم عوام سے اس بات کا انتقام لے رہے ہیں کہ انہیں ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کرکے منتخب کیوں نہیں کیا، پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ ہماری معیشت کو سونامی کی طرح تباہ کردے گا، بجٹ کے اعداد و شمار اس بات کا اظہار ہیں کہ ملک کو تباہی کی سمت ڈال دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 868440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش