1
Saturday 13 Jun 2020 23:45

متحدہ عرب امارات ایران کیخلاف اسرائیل کا "چُھپا اسٹریٹیجک پارٹنر" ہے، صیہونی میڈیا

متحدہ عرب امارات ایران کیخلاف اسرائیل کا "چُھپا اسٹریٹیجک پارٹنر" ہے، صیہونی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ٹیلیویژن چینل نمبر 13 نے اپنی رپورٹ کے اندر واشنگٹن میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبۃ کے صیہونی اخبار میں چھپنے والے کالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اُسے "ڈرامائی طور پر اہم" قرار دیا اور کہا ہے کہ اس وقت متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف صیہونی جنگ کے لئے ایک "خفیہ اسٹریٹیجک پارٹنر" میں بدل چکا ہے۔ واضح رہے کہ واشنگٹن میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبۃ نے گذشتہ روز یہودی اخبار یدیعوت اہارانوت میں ایک کالم منتشر کیا تھا جس میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی سرزمین کے ایک بڑے حصے کے اسرائیل کے ساتھ الحاق پر عملدرآمد کو فی الفور روک دے۔

واشنگٹن میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبۃ نے اپنے کالم میں "فلسطینی الحاق کے اسرائیلی منصوبے" سے خطے اور عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات پر پڑنے والے تباہ کن نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ فلسطینی سرزمین کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کا منصوبہ، عرب دنیا و متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کی سکیورٹی، اقتصادی و ثقافتی روابط استوار کرنے کی آرزو کو قطعی طور پر خاک میں ملا دے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ وہ آئندہ ماہ جولائی کے آغاز میں ہی مزید 30 فیصد فلسطینی اراضی کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کر دے گا۔
خبر کا کوڈ : 868448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش