0
Saturday 13 Jun 2020 23:47

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی کورونا وائرس میں مبتلا

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی کورونا وائرس میں مبتلا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی وقار مہدی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی وقار مہدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ وقار مہدی کا کہنا تھا کہ کئی دن سے طبیعت بہتر نہ ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آئی ہے، پیپلز پارٹی رہنما نے مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں کی تھیں، انہوں ںے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کے ساتھ ان کی بیٹی اور داماد کو بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ اب تک متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور وزراء بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، حال ہی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، مولا بخش چانڈیو کو بھی کورونا کی تشخیص ہوئی اور تحریک انصاف، جمعیت علما اسلام (ف)، پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کروونا سے انتقال بھی کرچکے ہیں۔ اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 868451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش