0
Saturday 13 Jun 2020 23:54

ایم پی اے زہراء نقوی کی جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کی قرارداد پیش کرنے پر حسن مرتضیٰ کو مبارکباد

ایم پی اے زہراء نقوی کی جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کی قرارداد پیش کرنے پر حسن مرتضیٰ کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ زہراء نقوی نے جنت البقیع میں روضہ جناب سیدہ فاطمة الزہراء (س) کی دوبارہ تعمیر کی قرارداد پیش کرنے پر ایم پی اے سید حسن مرتضیٰ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سیدہ زہراء نقوی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضٰی سے دوران اجلاس ملاقات کی اور انہیں مدینہ منورہ میں جنت البقیع اور روضہ بنت رسول حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کی تعمیر کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سیدہ زہراء نقوی کا کہنا تھا کہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر سے محبان رسول (ص) و آل رسول (ص) کے دلوں کو قرار حاصل ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا، سید حسن مرتضیٰ کی جانب سے روضہ جناب فاطمہ سلام اللہ علیھا کی تعمیر پر ہونے والے تمام تر اخراجات ادا کرنے کے اظہار پر زہراء نقوی کا کہنا تھا کہ میں اس کام میں مکمل طور پر آپ کے ساتھ شامل ہوں اور یہ بات میرے لیے بھی باعث فخر ہوگی کہ اس مقدس فریضے کی انجام دہی کے لیے میں بھی اخراجات برداشت کر سکوں۔
خبر کا کوڈ : 868453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش