0
Sunday 14 Jun 2020 08:59

شیخ رشید کی طبیعت ناساز

شیخ رشید کی طبیعت ناساز
اسلام ٹائمز۔ کورونا میں مبتلا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی میں داخل کر لیا گیا۔شیخ رشید احمد کی طبیعت ہفتے کی شام سے خراب تھی، اب زیادہ طبیعت بگڑ جانے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شیخ رشید احمد میں 2 روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔ وفاقی وزیر سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ، وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی تھی۔ گزشتہ روز سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا اور شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ دُرانی کا کہنا ہے کہ انہیں بھی کورونا ہو گیا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی طور پر اموات 2 ہزار 500 سے بڑھ گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 868469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش