0
Sunday 14 Jun 2020 09:04

سعودی عرب کا رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور

سعودی عرب کا رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے حکام نے 1932ء میں سلطنت کے قیام کے بعد پہلی بار رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے سینئر عہدیدار نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ سے زائد ہونے کے بعد حکام رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکام معاملے کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ باضابطہ فیصلہ ایک ہفتے کے اندر کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 868470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش