QR CodeQR Code

ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس فائرنگ سے ہلاک

14 Jun 2020 09:11

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ہاتھا پائی کے بعد جھٹکا دینے والا آلہ چھین کر بھاگ گیا اور فاصلے سے پولیس افسر کے خلاف استعمال کیا جس پر پولیس اہلکار نے اس سیاہ فام کو گولی مار دی۔


اسلام ٹائمز۔ اٹلانٹا میں پولیس نے ایک اور سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ جس کے بعد مظاہروں میں شدت کے نئے خطرات سامنے آ رہے ہیں۔مقامی پولیس کو فون کال پر اطلاع دی گئی کہ ایک نوجوان ریسٹورنٹ کی کار پارکنگ میں سو رہا ہے۔ پولیس نے پہنچ کر اسے جگایا، پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ہاتھا پائی کے بعد جھٹکا دینے والا آلہ چھین کر بھاگ گیا اور فاصلے سے پولیس افسر کے خلاف استعمال کیا جس پر پولیس اہلکار نے اس سیاہ فام کو گولی مار دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ اٹلانٹا کے محکمہ پولیس سے 27 سالہ ریشرڈ بروکس کو ہلاک کرنے سے متعلق تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔  واضح رہے کہ یہ واقع ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکا میں پولیس اصلاحات کے مطالبات زور پکڑتے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 868472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868472/ایک-اور-سیاہ-فام-امریکی-پولیس-فائرنگ-سے-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org