0
Sunday 14 Jun 2020 09:40

لاک ڈاؤن کے بغیر وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن نہیں، شیری رحمان

لاک ڈاؤن کے بغیر وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن نہیں، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی نااہلی کی وجہ سے پورے پاکستان میں کورونا وائرس پھیلا دیا ہے، لاک ڈاؤن کے بغیر وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن نہیں، غریب کی بھوک تو عمران خان کا بہانہ تھا، اصل مقصد تو کاروبار کھلوا کر اپنے دوستوں کو نفع پہنچانا تھا، سلیکٹڈ وزیراعظم سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کے نام پر اپنی خجالت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان بہت کنفیوژڈ ہیں، انہیں عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کی پیروی کرنا چاہیے، لاہور میں بیٹھ کر وزیراعظم پنجاب کے وزیراعلی کا کردار ادا کر کے اپنی صوبائی حکومت کی نااہلی کو تسلیم کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 868474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش