QR CodeQR Code

دور دراز ملکوں میں نہ ختم ہونیوالی جنگیں امریکی فوج کی ذمہ داری نہیں، ٹرمپ

14 Jun 2020 10:32

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی آرمی اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد امریکی آرمی کی 245 ویں سالگرہ منائیں گے، کہیں بھی امریکی شہری کو خطرہ ہوا تو کارروائی کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم دنیا میں نہ ختم ہونے والی جنگوں کا خاتمہ کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی آرمی اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلد امریکی آرمی کی 245 ویں سالگرہ منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں نہ ختم ہونے والی جنگوں کا خاتمہ کریں گے جبکہ دور دراز ملکوں کے مسائل حل کرنا امریکی فوج کی ذمہ داری نہیں ہے کیونکہ امریکہ دنیا کا پولیس مین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہیں بھی امریکی شہری کو خطرہ ہوا تو کارروائی کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر 2020 میں صدارتی الیکشن ہار گیا تو پھر کچھ اور کروں گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد کو روکنے کے لیے گلے کو مضبوطی سے پکڑنے کو ختم کرنا ہو گا۔ چوک ہولڈز پر پابندی عائد کرنا اچھی چیز ہے کچھ حالات کے لیے ہمیں اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے، ملک میں پولیس کا مضبوط قانون دیکھنا چاہتا ہوں۔ دوسری جانب امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے واشنگٹن میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چہل قدمی پر معذرت کر لی تھی۔ ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس ماحول میں ان کی موجودگی سے یہ تاثر گیا کہ امریکی فوج ملکی سیاست میں ملوث ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیشنڈ افسر کی حیثیت سے اور وردی میں وہاں موجودگی وہ اپنی غلطی سمجھتے ہیں، انہیں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے سفاکانہ قتل پر غصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 868480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868480/دور-دراز-ملکوں-میں-نہ-ختم-ہونیوالی-جنگیں-امریکی-فوج-کی-ذمہ-داری-نہیں-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org