0
Sunday 14 Jun 2020 10:57

نسل پرستی کیخلاف برطانیہ، آسٹریلیا اور فرانس میں بڑے مظاہرے

نسل پرستی کیخلاف برطانیہ، آسٹریلیا اور فرانس میں بڑے مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ افریقی نژاد امريکی شہری جارج فلائیڈ کی امریکی پوليس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے دنیا بھر ميں نسل پرستی اور پوليس کی ظالمانہ کارروائيوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ ہفتے کے روز تین روزہ احتجاج کے منصوبے کے پہلے روز برطانیہ، آسٹریلیا اور فرانس میں ریلیاں نکالی گئیں۔ لندن اور پیرس میں انتہائی دائیں بازو کے گروپوں کی جانب سے نسل پرستی کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کیخلاف مظاہرے، لندن میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے پولیس پر حملے، مظاہرین نے پولیس پر آتش گیر مادوں، بوتلوں اور کینوں سے حملہ کیا، پیرس میں بھی سفید فاموں کے حق میں سینکڑوں افراد جمع ہوئے تاہم وہاں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ روز نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے علیحدہ علیحدہ احتجاجی مظاہرے کئے، دائیں بازو کے گروپ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد جنگ عظیم دوم کے رہنما ونسٹن چرچل اور دیگر نامور شخصیات کے مجسموں کے قریب جمع ہوئے۔ آسٹريليا ميں حکام کی طرف سے تنبیہ کے باوجود بليک لائيوز مَيٹر کے نام سے گزشتہ روز ہونے والے مظاہروں ميں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ زیادہ تر مظاہرين چہروں پر ماسک پہنے ہوئے اور سماجی فاصلوں سے متعلق قوانين کا احترام کرتے دکھائی ديے۔
خبر کا کوڈ : 868488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش