0
Sunday 14 Jun 2020 11:00

عالمی مالیاتی ادارے ترقی پذیر ممالک کے لیے مواقع پیدا کریں، شاہ محمود قریشی

عالمی مالیاتی ادارے ترقی پذیر ممالک کے لیے مواقع پیدا کریں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر عالمی مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے لیے مواقع پیدا کریں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی ادارے ترقی پذیر ممالک کے لیے آسانیاں پیدا کریں تاکہ وہ اپنے مخدوش صحت کے نظام پر رقم خرچ کر سکیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کے بعد ملک کی معاشی صورت کو چیلنج کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وبا کے عالمی معیشتوں پر بھی بدترین اثرات پڑے ہیں جس سے کساد بازاری کا خدشہ ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 سے قبل معاشی اشاریے درست سمت میں تھے لیکن اب برآمدات اور بیرونی سرمایے میں کمی آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت حالات کے باوجود حکومت کی معاشی ٹیم نے ایک متوازن بجٹ تیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی بہتری کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لارہی ہے جس کے لیے تعمیرات اور زراعت کے شعبوں پر توجہ دی جارہی ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں معاشی مشکلات سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پوری معیشت کو بند کردینا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 868492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش