QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 فراد جاں بحق

14 Jun 2020 13:45

رپورٹ کے مطابق صوبہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 1035 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 ہزار 450 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 فراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 661 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 19 فراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 661 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 1035 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 ہزار 450 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 219 مریض صحت یاب ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 4291 متاثرہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6179 گئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 340 فراد انتقال کرچکے ہیں۔ پشاور میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، جبکہ 328 فراد متاثر ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 868536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868536/خیبر-پختونخوا-میں-کورونا-وائرس-سے-گذشتہ-24-گھنٹوں-کے-دوران-19-فراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org