QR CodeQR Code

کراچی، ہفتہ وار مویشی منڈیوں کو جاری نوٹیفکیشن منسوخ

14 Jun 2020 16:24

صوبائی محکمہ بلدیات کی جانب سے 3 جون کو صوبے بھر میں ہفتہ وار مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی تھی، اور مویشی منڈیوں کا انعقاد ایس او پیز سے مشروط کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت پر صوبائی محکمہ بلدیات نے ہفتہ وار مویشی منڈیوں کا حکم نامہ واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے 3 جون کو صوبے بھر میں ہفتہ وار مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی تھی، اور مویشی منڈیوں کا انعقاد ایس او پیز سے مشروط کیا گیا تھا، تاہم اب سندھ حکومت نے ہفتہ وار مویشی منڈیوں کو جاری نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے ہفتہ وار مویشی منڈیوں کا حکم نامہ واپس لے لیا ہے اور  اب ہفتہ وار مویشی منڈیاں بند کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتہ وار مویشی منڈیوں کا سپر ہائی پر سالانہ لگائی جانے والی مویشی منڈی سے تعلق نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 868553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868553/کراچی-ہفتہ-وار-مویشی-منڈیوں-کو-جاری-نوٹیفکیشن-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org