0
Sunday 14 Jun 2020 17:21

سخت اور کرفیو سٹائل لاک ڈاؤن معیشت اور غریب عوام کیلئے زہرِ قاتل ہے، فیاض چوہان

سخت اور کرفیو سٹائل لاک ڈاؤن معیشت اور غریب عوام کیلئے زہرِ قاتل ہے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پہلے دن سے ہی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر زور دے رہے ہیں، سمارٹ اور ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن ہی کورونا پھیلاؤ کو روکنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے انسداد کورونا کیلئے مرتب کئے گئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے حوالے سے کہا کہ سخت اور کرفیو سٹائل لاک ڈاؤن معیشت اور غریب عوام کیلئے زہرِ قاتل ہے، بھارت میں اب تک تقریباً دس ہزار اموات اور روزانہ تقریباً بارہ ہزار نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سخت لاک ڈاؤن کے باعث بھارت کی 34 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے چلی گئی ہے، سخت لاک ڈاؤن کےباعث پاکستان سے زیادہ صحت کے بجٹ والا شہر نیو یارک دیوالیہ ہو گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اب تک ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 ہزار سے زائد کارروائیاں کر چکی ہے، یہ کارروائیاں صنعتی یونٹس، دکانوں، مارکیٹوں اور ٹرانسپورٹ کیخلاف کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت تنقید کی بجائے متحد ہو کر کورونا کو شکست دینے کا ہے، عوام اور تاجر برادری سے گزارش ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 868557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش