0
Sunday 14 Jun 2020 17:55

لاہور میں ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاون تیز

لاہور میں ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاون تیز
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاو کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا سلسلہ  جاری ہے۔ ملک کے دوسرے اور پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ لاہور کے سی ٹی او حماد عابد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر 8 روز کے دوران 21 ہزار 491 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماسک نہ پہننے والے 17 ہزار موٹر سائیکل سواروں، 2 ہزار 139 کار سواروں، 2 ہزار 308 پبلک ٹرانسپورٹ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 52 ہزار 601 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ 969 ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب بڑھتی ہوئی لاپروائی اور غیر محتاط رویے کے باعث پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں چین اور سعودی عرب سے بھی آگے نکل کر 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 230 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 2 ہزار 632 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے ملک میں 84 ہزار 863 مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 51 ہزار 735 مریض اس بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 868560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش