QR CodeQR Code

عمران خان کی اعتراز احسن کے گھر آمد، بھائی کی وفات پر تعزیت کی

14 Jun 2020 18:14

وزیراعظم عمران خان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے بھائی مرحوم ڈاکٹر اعجاز احسن کے گھر زمان پارک گئے۔ وزیراعظم نے بیرسٹر اعتزاز احسن سے ملاقات کی اور ان سے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان خان اپنے دورہ لاہور کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممتاز قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کے بھائی کے گھر  بھی گئے جہاں انہوں نے اعتراز احسن سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے بھائی مرحوم ڈاکٹر اعجاز احسن کے گھر زمان پارک گئے۔ وزیراعظم نے بیرسٹر اعتزاز احسن سے ملاقات کی اور ان سے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بھائی انسان کے بازو اور سہارا ہوتے ہیں، جن کی وفات سے انسان تنہا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی شعبہ طب کیلئے خدمات کو بھی سراہا۔ چودھری اعتزاز احسن نے وزیراعظم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 868561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868561/عمران-خان-کی-اعتراز-احسن-کے-گھر-ا-مد-بھائی-وفات-پر-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org