0
Sunday 14 Jun 2020 22:29

دنیا کورونا سے نبردآزما اور بھارتی فورسز کشمیریوں کو شہید کررہی ہیں، پاکستان

دنیا کورونا سے نبردآزما اور بھارتی فورسز کشمیریوں کو شہید کررہی ہیں، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کہا ہے کہ دنیا کرونا سے نبرد آزما ہے اور بھارتی فورسز جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کر رہی ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے آزاد کشمیر اور جموں کشمیر کے حوالے سے بے بنیاد بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان پاکستان مخالف جنون کی عکاسی اور کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ 5 اگست کا بھارتی اقدام مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی بھارتی سازش کا حصہ ہے، جموں و کشمیر میں ڈومیسائل جیسے قوانین کشمیریوں کے حقوق دبانے کی کوشش ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 868579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش