0
Sunday 14 Jun 2020 22:43

70 روپے چینی نہیں بیچ سکتے، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے صاف جواب دیدیا

70 روپے چینی نہیں بیچ سکتے، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے صاف جواب دیدیا
اسلام ٹائمز۔ شوگرملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت کی جانب سے 63 روپے فی کلو چینی فراہمی کی سفارش کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزارت صنعت وپیداوار کو یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے سستی چینی فراہمی پر جواب دے دیا ہے اور کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 63 روپے فی کلو چینی نہیں دے سکتے، وزارت صنعت کی جانب سے 63 روپے فی کلو چینی فراہمی کی سفارش کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق دو ہفتے کے لیے 60 ہزار ٹن چینی 70 روپے فی کلو ریٹ پر اٹھانے کا بندوبست کریں، وفاقی حکومت کی جانب سے انتظامات کو ختمی شکل دینے تک شوگر ملز نان کمرشل صارفین کو ازخود 70 روپے فی کلو چینی دے گی۔
خبر کا کوڈ : 868583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش