QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا اسمبلی کے مزید 3 ارکان کورونا وائرس کا شکار

14 Jun 2020 23:07

ڈاکٹر سمیرا شمس کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر انہوں کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہسپتالوں کے دورے کئے اور وہ عوام کے ساتھ رہیں، اس دوران انہیں کورونا لاحق ہوا، قوم صحت یابی کیلئے دعا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں مزید 3 ارکان صوبائی اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں وبا سے متاثرہ ارکان کی تعداد 20 ہوگئی۔ پی ٹی آئی خواتین ونگ کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سمیرا شمس، مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور تورغر سے لائق محمد خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ ڈاکٹر سمیرا شمس کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر انہوں کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہسپتالوں کے دورے کئے اور وہ عوام کے ساتھ رہیں، اس دوران انہیں کورونا لاحق ہوا، قوم صحت یابی کیلئے دعا کرے، صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گی۔ واضح رہے کہ اب تک اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی سمیت 20 ارکان صوبائی اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 868587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868587/خیبر-پختونخوا-اسمبلی-کے-مزید-3-ارکان-کورونا-وائرس-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org