QR CodeQR Code

عالمی قوانین پائمال کرنیوالی امریکی رژیم شہریوں سے قانون کی پابندی کی توقع کیسے رکھ سکتی ہے، عباس موسوی

14 Jun 2020 23:27

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حکومتی اداروں کی نسل پرستی کیخلاف امریکہ میں جاری احتجاجی مظاہروں کیطرف اشارہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے پیغام میں سوال اٹھایا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کو پائمال کرنے کی عادت رکھنے والی امریکی رژیم عام امریکی شہریوں سے قانون اور نظم و ضبط کی پابندی کی توقع کیسے رکھ سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے حکومتی اداروں کی نسل پرستی کے خلاف امریکہ میں جاری وسیع احتجاجی مظاہروں اور ان کے خلاف امریکی حکومت کے بہیمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کیا اور معروف امریکی اخبار کا تراشہ منسلک کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کو پائمال کرنے کی عادت رکھنے والی امریکی رژیم عام امریکی شہریوں سے قانون اور نظم و ضبط کی پابندی کی توقع کیسے رکھ سکتی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے پیغام میں امریکی صدر کے اس بیان پر کنایہ لگایا ہے جس میں عام امریکی شہریوں کو قانون اور نظم و ضبط کی پابندی کی نصیحت کے ساتھ ساتھ بڑے امریکی شہروں پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوج کی تعیناتی کی دھمکی بھی جاری کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 868588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868588/عالمی-قوانین-پائمال-کرنیوالی-امریکی-رژیم-شہریوں-سے-قانون-کی-پابندی-توقع-کیسے-رکھ-سکتی-ہے-عباس-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org