QR CodeQR Code

میزائل ٹیکنالوجی میں خودکفیلی اور پیشرفت کا اصلی محرک جہادی امنگ ہے، جنرل حاجی زادہ

14 Jun 2020 23:51

ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کی ذیلی بریگیڈ ایروسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے تہران کی ایک یونیورسٹی میں طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سائنسدانوں اور ہمارے نوجوان ماہرین نے اپنے پورے اخلاص کیساتھ اس میدان میں کام کر کے تھوڑے سے عرصے میں ہی اپنے ہدف کے عین اوپر مار کرنیوالے انتہائی پیشرفتہ میزائلوں کی ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کی ذیلی بریگیڈ ایروسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے تہران کی ایک یونیورسٹی میں طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی میزائل ٹیکنالوجی کی پیشرفت اور اس حوالے سے ایرانی کے خودکفیل ہو جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہادی امنگ، میزائل ٹیکنالوجی میں ایرانی پیشرفت اور خودکفیلی کی اصلی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں اور ہمارے نوجوان ماہرین نے اپنے پورے اخلاص کے ساتھ اس میدان میں کام کر کے تھوڑے سے عرصے میں ہی اپنے ہدف کے عین اوپر مار کرنے والے انتہائی پیشرفتہ میزائلوں کی ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے۔ ایرانی ایروسپیس فورس کے کمانڈر نے اپنے خطاب میں میزائل ٹیکنالوجی سمیت سائبروار، دفاعی سیٹیلائٹ اور دوسرے میدانوں میں پیشرفتہ ایرانی دفاعی ٹیکنالوجیز کی جانب بھی اشارہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کو بیرونی دشمنوں کے مقابلے میں ناقابل تسخیر قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 868591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868591/میزائل-ٹیکنالوجی-میں-خودکفیلی-اور-پیشرفت-کا-اصلی-محرک-جہادی-امنگ-ہے-جنرل-حاجی-زادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org