QR CodeQR Code

امریکی نسل پرستی کے خلاف فرانس اور برطانیہ میں مظاہرے

15 Jun 2020 00:44

لندن میں بھی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے ہوئے اور ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلوئڈ کی امریکی سفید فام پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد امریکہ سمیت کئی یورپی ممالک میں بھی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور آج فرانس اور برطانیہ میں بھی مظاہرے ہوئے۔ اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے ہوئے اور سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی گئی۔ ادھر لندن میں بھی نسل پرستی کے خلاف مظاہرے ہوئے اور ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں نہایت دلخراش انداز میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کے ہونے والے قتل کے بعد امریکہ میں نسلی اقلیتوں اور سیاہ فاموں کے ساتھ بد سلوکی کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کی لہر دوڑ گئی ہے۔ امریکی پولیس مظاہرین کو گاڑیوں سے کچلنے اور ان پر براہ راست فائرنگ کرنے جیسے غیر انسانی اور تشدد پسندانہ طریقے اختیار کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 868600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868600/امریکی-نسل-پرستی-کے-خلاف-فرانس-اور-برطانیہ-میں-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org