QR CodeQR Code

تحریک حسینی پاراچنار کے سابق صدر مولانا یوسف جعفری کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

15 Jun 2020 01:06

مختلف شخصیات نے مولانا یوسف حسین جعفری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔ مولانا یوسف جعفری نے خود کو قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے اور بقول انکے، انکی طبعیت بہتر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے سابق صدر اور سپریم کونسل کے سربراہ مولانا الحاج یوسف حسین کا کرونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آیا ہے۔ صدر تحریک حسینی پاراچنار حاجی عابد حسین نے تمام مومنین، دوست و احباب سے گزارش کی ہے کہ وہ مولانا یوسف حسین جعفری کی شفایابی کیلئے انہیں اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ مختلف شخصیات نے مولانا یوسف حسین جعفری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ مولانا یوسف جعفری نے خود کو قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے اور بقول انکے، انکی طبعیت بہتر ہے۔


خبر کا کوڈ: 868601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868601/تحریک-حسینی-پاراچنار-کے-سابق-صدر-مولانا-یوسف-جعفری-کرونا-وائرس-میں-مبتلا-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org