QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس بے قابو، مزید 14 افراد جاں بحق

15 Jun 2020 01:33

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں وائرس سے اب تک 4 ہزار 539 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پشاور میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 306 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 675 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 ہزار 13 ہوگئی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں وائرس سے اب تک 4 ہزار 539 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بتایا کہ پشاور میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 306 ہوگئی ہے، صرف پشاور میں کووڈ 19 سے 345 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 868604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868604/خیبر-پختونخوا-میں-کورونا-وائرس-بے-قابو-مزید-14-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org