0
Monday 15 Jun 2020 03:40

کراچی سینٹرل جیل کے قیدیوں کی بڑی تعداد کورونا سے صحتیاب

کراچی سینٹرل جیل کے قیدیوں کی بڑی تعداد کورونا سے صحتیاب
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے سینٹرل جیل میں قیدیوں کی بڑی تعداد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل جیل کے سپرٹنڈنٹ حسن سہتو نے تصدیق کی کہ 894 قیدی اور 11 اسٹاف ممبران کورونا سے متاثر ہوئے تھے جن میں سے اب تک 274 قیدی صحتیاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثر ہونے والے 120 قیدیوں کی حالت تشویشناک تھی، جن میں سے 90 قیدی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مزید قیدیوں کے ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں جبکہ انتظامیہ نے کورونا وائرس پھیلنے کے بعد بہترین انتظامات کئے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں قیدی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔ سینٹرل جیل میں قیدیوں نے صحت یابی پر بھرپور جشن بھی منایا۔

یاد رہے کہ 19 مئی کو سینٹرل جیل میں قید 200 سے زائد قیدیوں اور 9 اہلکاروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد سندھ حکومت نے وزیر برائے جیل خانہ جات کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ وزیر برائے جیل خانہ جات کی ہدایت پر جیل سپرٹنڈنٹ نے قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے کے انتظامات کئے اور اُن کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے ساتھ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔
خبر کا کوڈ : 868612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش