0
Monday 15 Jun 2020 03:57

جولائی میں کورونا کیسز کا عروج ہوگا، تیاری کررہے ہیں، اسد عمر

جولائی میں کورونا کیسز کا عروج ہوگا، تیاری کررہے ہیں، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ جولائی میں کورونا کیسز عروج پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ابھی سے تیاری کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہوگا تو کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ لوگوں کو روزگار کا موقع دیتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں کورونا سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے حکومت نے مہم بھی چلائی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز یہ جواب نہیں دے سکتے کہ جب ایک کروڑ سے زائد لوگ بیروزگار ہوں گے تو وہ کیا کھائیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کا علاج کیسے کرنا ہے؟ اس کے لئے میں ڈاکٹرز سے پوچھوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے پروگرام میں بات چیت کے دوران استفسار کیا کہ کیا بھارت میں عید کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہوا؟ اور یا تراویح پڑھنے کی وجہ سے کیسز بڑھے؟ ان کا دعویٰ تھا کہ عیدالفطر پر کی جانے والے نرمی کی وجہ سے کیسز میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم فیصلے کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے اجلاس میں بازاروں کو کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 868614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش