0
Monday 15 Jun 2020 10:54

2 ہفتے بعد بھی پیٹرول کی فراہمی مکمل بحال نہ ہو سکی

2 ہفتے بعد بھی پیٹرول کی فراہمی مکمل بحال نہ ہو سکی
اسلام ٹائمز۔ قیمتوں میں کمی کے 2 ہفتے بعد بھی پیٹرول کی فراہمی مکمل بحال نہ ہو سکی۔ پیٹرول سستا ہونے کے 14روز بعد بھی سندھ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی مکمل فراہمی بحال نہ ہو سکی۔ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں اب بھی پیٹرول نہ ملنے کی شکایات ہیں جس کے باعث 2 ہفتے بعد بھی شہریوں کی تکالیف میں کمی نہ آ سکی۔ دوسری جانب کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں صورت حال بہتر ہونے لگی ہے، کراچی میں شہر کے بیشتر پمپس پر پیٹرول کی فراہمی جاری رہی تاہم شہر کے کچھ پیٹرول پمپس آج بھی بند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 868644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش