0
Monday 15 Jun 2020 12:01

پٹرول بحران تین دنوں میں حل نہ ہوسکا، خیبر پختونخوا میں پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

پٹرول بحران تین دنوں میں حل نہ ہوسکا، خیبر پختونخوا میں پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے پٹروولیم بحران پر سخت نوٹس اور وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں تین دنوں میں پٹرول کا معاملہ حل ہونے کی یقین دہانی بھی کام نہ آسکی، پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں پٹرول کا بحران بدستور موجود ہے۔ پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع کے پٹرول پمپوں پر پٹرول بدستور نایاب ہے، شہر کے اکثر پٹرول پمپس پر بند پڑے ہیں جو پمپس کھلے ہیں ان پر گاڑیاں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جس کے باعث شہریوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک بھر میں پٹرول کے مصنوعی بحران پر سخت نوٹس لینے کے باوجود پٹرول پمپوں پر رش اور پٹرولیم مصنوعات کی نایابی میں کوئی فرق تو نہیں آسکا البتٰہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اس معاملے پر ضرور ایکٹیو ہوگئے اور دفاتر سے نکل کر پٹرول پمپوں کی چیکنگ شروع کر دی۔ واضح رہے کہ 11 روز گزر جانے کے باوجود پشاور کے ذیادہ تر پٹرول پمپوں پر بدستور پٹرول نایاب ہے، وزیراعظم کے ایکشن کے باوجود شہریوں کو پٹرول مافیا سے اچھی امید نہیں۔ یاد رہے کہ 11 جون کو وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ تین روز میں ملک میں پٹرول کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا تھا کہ جو ذخیرہ اندوزی کر رہا ہے اس کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، یہ مافیا عوام تک ثمرات پہنچنے نہیں دے رہا اور اس مافیا کے خلاف پہلی دفعہ کارروائی ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 868682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش