0
Monday 15 Jun 2020 12:01

سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں صرف 25 فیصد ارکان شرکت کرینگے

سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں صرف 25 فیصد ارکان شرکت کرینگے
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے 17 جون کو ہونے والے بجٹ اجلاس ميں صرف 25 فیصد ارکان شرکت کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں۔ اجلاس میں صرف 25 فیصد ارکان کو شرکت کی اجازت ہوگی، جبکہ ديگر اراکين بجٹ سیشن میں آن لائن شرکت کریں گے۔ آن لائن شرکت کیلئے رولز میں ترمیم کی منظوری آج بروز پیر دی جائے گی۔ محکمہ قانون نے مسودہ بھی تیار کرلیا ہے۔ ایمرجنسی میں سندھ اسمبلی سیشن میں آن لائن شرکت کی جا سکے گی۔ سندھ پہلا صوبہ ہوگا، جہاں ارکان آن لائن اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 868683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش