0
Monday 15 Jun 2020 15:01

جی بی الیکشن وقت پر کرائے جائیں، پیپلزپارٹی

جی بی الیکشن وقت پر کرائے جائیں، پیپلزپارٹی
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان نے جی بی کے عام انتخابات وقت پر کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ کرونا وائرس کے بہانے انتخابات کو تاخیر کا شکار کرنے کی مخالفت کرینگے۔ حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے ذریعے الیکشن کرائے جا سکتے ہیں کیونکہ پورے پاکستان میں مارکیٹ اور بازار کھلے ہیں تو پھر الیکشن کرانے میں کیا حرج ہے۔ رہنمائوں نے بائیومیٹرک سسٹم کے زریعے انتخابات کے انعقاد کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم دھاندلی کا ایک بہانہ ہے جس کی بھرپور مخالفت کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 868732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش