0
Monday 15 Jun 2020 16:20

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 55 ہزار سے بڑھ گئی

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 55 ہزار سے بڑھ گئی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 55 ہزار 581 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کی صورت حال سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9080 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 1776 نئے کیسز سامنے آئے، اب تک صوبے بھر میں 3 لاکھ 7 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 55 ہزار 581 کیسز سامنے آئے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج 2 ہزار 417 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، اس طرح صوبے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 28 ہزار 23 ہوگئی ہے اور صحت یابی کا تناسب 50.5 فیصد ہے، اس وقت 26 ہزار 705 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 24 ہزار 789  گھروں، 90 مریض آئسولیشن سینٹرز، جبکہ ایک ہزار 826 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 853 ہوگئی ہے، 627 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 87 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 776 کیسز ریکارڈ کئے گئے، جن میں سے صوبے بھر کے 1776 کیسز میں سے ایک ہزار 91 کا تعلق کراچی سے ہے۔ کراچی کے ضلع جنوبی سے 337، شرقی سے 258 ، وسطی سے 205 ، کورنگی 104، ملیر 95 اور ضلع سے 92 کیسز ظاہر ہوئے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاوہ کشمور سے 66، حیدرآباد 55، گھوٹکی سے 41، خیرپور اور لاڑکانہ سے 29، 29، جیکب آباد اور سکھر سے 26، 26، میرپورخاص اور ٹھٹھہ سے 24، 24، جامشورو سے 13، قمبر سے 11، شہید بینظیر آباد 10، سانگھڑ 9، شکارپور اور بدین میں 8، 8، دادو 7، عمرکوٹ 6، ٹنڈوالہیار 5، مٹیاری میں 3 اور ٹنڈو محمد خان میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنا خیال رکھیں، اگر آپ ایس او پیز اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے، تو اپنی اور دوسروں کی زندگی بچا سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 868752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش