0
Monday 15 Jun 2020 17:28

سندھ پولیس نے اسرائیلی و بھارتی مظالم کی یاد تازہ کر دی، کاشف سعید شیخ

سندھ پولیس نے اسرائیلی و بھارتی مظالم کی یاد تازہ کر دی، کاشف سعید شیخ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے ضلع جامشورو کے گاﺅں سنگھار خان کھوسو میں پولیس کی جانب سے چادر اور چاردیواری کی بے حرمتی، خواتین و بچوں پر بہیمانہ تشدد اور خواتین سمیت 280 افراد پر مقدمات قائم کرکے گرفتاریوں، مکانات کی مسماری، جہیز سمیت دیگر سامان کی لوٹ مار کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ پولیس نے قانون اور انصاف کی دہجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں، سندھ پولیس نے طاقت کے نشے میں چور ہوکر بااثر افراد کے اشاروں اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اسرائیلی اور بھارتی فوج کے جاری مظالم کی یاد تازہ کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور سندھ پولیس کی انتظامی صلاحیت پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ صوبائی رہنما نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشنل انکوائری کا حکم، گاﺅں کا معاصرہ کرنے، خواتین کی تذلیل، تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں پر جامشورو پولیس کے افسران کیخلاف کارروائی کی جائے اور گاﺅں میں مکانات کی مسماری، لوٹ مار کا معاوضہ دیکر گاﺅں سنگھار کھوسو کے مکینوں کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 868755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش