0
Monday 15 Jun 2020 19:18

کورونا کے وار جاری، لاہور کے 81 علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

کورونا کے وار جاری، لاہور کے 81 علاقے سیل کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کورونا وائرس کے وار تیز ہو چکے ہیں۔ پنجاب حکومت نے لاہور کے 9 ٹاؤنز میں 81 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ راوی ٹاؤن سے بیگم کوٹ، بارہ دری روڈ، راوی کلفٹن شاہدرہ، حنیف پارک بادامی باغ، ملک پارک بادامی باغ، سید مٹھا بازار کو سیل کیا جائے گا۔ سمن آباد ٹاؤن سے ستلج، جہازیب، راوی، کشمیر، نرگس، ہما اور رچنا بلاکس سیل کئے جائیں گے۔ رضا بلاک، کامران، عمر، کریم، مہران، نشتر اور سکندر بلاکس کو بھی سیل کیا جائے گا۔ کینٹ ٹاون سے ڈی ایچ اے فیز ون، ٹو، تھری، فور، فائیو اور ایٹ سمیت صدر، سرور روڈ، کیولری گراؤنڈ، آفیسرز کالونی سیل ہوں گے۔

کینٹ ٹاون سے عسکری 8، عسکری 9، عسکری 10، علاؤالدین روڈ سیل ہوں گے۔ داتا گنج بخش ٹاؤن میں میں ساندہ، گوالمنڈی، راجگڑھ، چمن باغ، پیر مکی، جیل روڈ، جی او آر، قلعہ گجر سنگھ سیل ہوں گے۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں جوہر ٹاون A, B1,E,F2,G,H,J اور R بلاکس، مصطفی ٹاون، کنال ویو سوسائٹی، ای ایم ای سوسائٹی، واپڈا ٹاون، پی سی ایس آئی آر فیز 2 سیل ہوں گے جبکہ بحریہ ٹاون کے جاسمین، گلبہار اور ایگزیکٹو بلاک سیل ہوں گے۔ واہگہ ٹاون کے مناواں، محلہ شاہ نور داروغہ والا، بسمہ اللہ ہاوسنگ سکیم مناواں کے علاقے سیل ہوں گے جبکہ گلبرگ ٹاون میں گارڈن ٹاؤن احمد بلاک، ٹیپو بلاک، بابر بلاک، اورنگزیب بلاک، طارق بلاک شیر شاہ بلاک سیل ہوں گے۔ گلبرگ 1 اور گلبرگ 3، قصوری روڈ، ایم ایم عالم روڈ، گرومانگٹ روڈ اے 1 بلاک، B1 بلاک کبوتر پورہ، نبی پورہ کے علاقے سیل کئے جائیں گے۔

گلبرگ 3، ظفر علی روڈ، ظہور الہی روڈ، صدر اقبال روڈ، مین مارکیٹ، سینٹ میری کالونی سیل ہوں گے جبکہ شالامار ٹاون کے گجر پورہ، رحمت پورہ، بیگم پورہ، چاہ میراں، بلال پارک، مکہ پورہ، کوٹ خواجہ سعید، شاد باغ، وسن پورہ، فیض باغ، کراون پارک، مادھو لال حسین، محمدن کالونی، باغبانپورہ، انگوری باغ اور مجاہدہ باغ کے علاقے سیل ہوں گے۔ عزیز بھٹی زون کے کنال بینک ہاوسنگ سکیم، نبی پورہ، نصرت کالونی، مدینہ سٹریٹ نمبر 35، گلستان کالونی، نور کالونی غازی آباد بعد شاہ عالم کالونی نظام آباد تاجپورہ کے علاقے سیل کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 868776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش