QR CodeQR Code

سیدہ فاطمہؑ کی توہین کرکے جلالی توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے، علامہ نیاز نقوی

15 Jun 2020 19:25

میڈیا سیل کیطرف سے جاری بیان میں وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر کا کہنا تھاکہ حضرت فاطمہؑ عصمت کے درجے پر فائز تھیں، ایسی طاہرہ صدیقہ خاتون کے بارے میں خطاکار جیسے گستاخانہ الفاظ کا استعمال ضروریات دین کا انکار اور کفر ہے، جو کسی مسلمان کا کام نہیں ہوسکتا۔ یہ مولوی پہلے بھی حضرت ابو طالب علیہ السلام کے بارے میں ہرزہ سرائی کرچکا ہے، جسکا سنی شیعہ علماء نے بھرپور جواب دیا تھا۔ یہ شخص فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے اشرف آصف جلالی کی طرف سے دختر رسول، خاتون جنت حضرت فاطمة الزہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصبی مولوی توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے، اسے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ایسی گستاخی کرنیوالا مسلمان نہیں ہوسکتا، حکومت نے سخت کارروائی نہ کی تو ملک میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ حضرت فاطمة الزہراء سلام اللہ علیہا صدیقہ، طاہرہ اور سیدة النساء العالمین ہیں، جن کے بارے میں سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔ میرا گھر فاطمہ کا گھر ہے۔ جس نے فاطمہ کی توہین کی، اس نے میری توہین کی۔ ان کی شان میں قرآن مجید کی آیت تطہیر، آیت مباہلہ، آیت مودت سمیت متعدد آیات نازل ہوئی ہیں۔

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ حضرت فاطمہؑ عصمت کے درجے پر فائز تھیں، ایسی طاہرہ صدیقہ خاتون کے بارے میں خطاکار جیسے گستاخانہ الفاظ کا استعمال ضروریات دین کا انکار اور کفر ہے، جو کسی مسلمان کا کام نہیں ہوسکتا۔ یہ مولوی پہلے بھی حضرت ابو طالب علیہ السلام کے بارے میں ہرزہ سرائی کرچکا ہے، جس کا سنی شیعہ علماء نے بھرپور جواب دیا تھا۔ یہ شخص فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنا چاہتا ہے۔ جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔ لیکن ہم سیدہ فاطمہؑ کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔ سیدہ فاطمہؑ کی توہین کرکے جلالی توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے، اہل سنت علماء نے کبھی اختلافی بات نہیں کی، مولوی جلالی علماء میں سے نہیں، یہ ناصبی دشمن اہل بیت ہے، جس کا مقصد تفرقہ پھیلانا ہے، سنی علماء اس کا بائیکاٹ کریں۔


خبر کا کوڈ: 868779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868779/سیدہ-فاطمہ-کی-توہین-کرکے-جلالی-رسالت-کا-مرتکب-ہوا-ہے-علامہ-نیاز-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org