0
Monday 15 Jun 2020 20:51

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سیدہ شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شہلا رضا نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آن پر جس کے بعد صوبائی وزیر نے خود کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔ شہلا رضا نے عوام سے دعا کی بھی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2700 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے۔ صوبہ سندھ میں 53 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 54 ہزار سے زائد ہے۔
خبر کا کوڈ : 868795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش