0
Monday 15 Jun 2020 23:27

پشاور، تاجر رہنماء مجب الرحمان کی ثمر ہارون بلور سے ملاقات، تاجروں کے مسائل پر گفتگو

پشاور، تاجر رہنماء مجب الرحمان کی ثمر ہارون بلور سے ملاقات، تاجروں کے مسائل پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے صدر مجیب الرحمان نے عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجیب الرحمان نے ثمر ہارون بلور کیساتھ لاک ڈاؤن اور حالیہ بجٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ وفاقی بجٹ نے تاجروں کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا ہے، حکومت کو چاہئے کہ تاجروں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے سمیت پروفیشنل ٹیکس اور دیگر تمام ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور جو تاجر سرکاری جائیدادوں میں کاروبار کرتے ہیں ان کے کرائے معاف کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے اس وبائی صورتحال میں تاجروں کو بلا سود قرضے فراہم نہ کئے گئے تو چھوٹے تاجر اپنے کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے تاجروں پر لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کی آڑ میں بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں، جس کے باعث ان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں پر مناسب جرمانے عائد کئے جائیں۔ انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی و ترجمان عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا ثمر بلور سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے مل کر تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھائیں تاکہ تاجروں کو ریلیف مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 868822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش